مصر نے محمد صلاح کو چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی کی رپورٹس مسترد کردیں

مصر نے محمد صلاح کو چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی کی رپورٹس مسترد ...

نیزنی نوگوروڈ(این این آئی)مصر نے اپنے سپر اسٹار محمد صلاح کی جانب سے چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی اور انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔بعض میڈیا ذرائع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش نہیں جہاں پر مقامی حکمران رمضان قادریوف انھیں اعزازی شہریت دے چکے ہیں۔ صلاح نے اس پر انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی دھمکی دی تاہم مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ فٹبالر نے کسی سے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ٗہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

، ہم یہاں پر فٹبال کھیلنے آئے اور باقی معاملات کے لیے فیفا موجود ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی