سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا سنجیدہ نوعیت کی انجری سے بچ گئے

سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا سنجیدہ نوعیت کی انجری سے بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج ٹاؤن (نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا کو سنجیدہ نوعیت کی انجری سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے اور اشتہاری بورڈ کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے انجری کا شکار ہو گئے، انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا سکین کیا گیا، ڈاکٹرز نے رپورٹ آنے کے بعد بتایا کہ کوسل پریرا خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کی سنجیدہ انجری سے محفوظ ہیں۔
تاہم ان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔