ایشین گیمز : قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ کی ضرورت

ایشین گیمز : قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ کی ضرورت

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کرے۔ سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیا کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کو بھیجوا د یئے تھے ۔

تاہم اس کے باوجود قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز سے پاکستانی سائیکلسٹ کو دور رکھا جا رہا ہے۔ فیڈریشن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کیا جائے تاکہ قومی سائیکلست ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز 18 اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی