پیرو نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ، فرانس کا ڈنمارک سے مقابلہ برابر

پیرو نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ، فرانس کا ڈنمارک سے مقابلہ برابر

ماسکو(نیٹ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پیرونے آسٹریلیاکو ہرادیا جبکہ فرانس کا ڈنمارک سے مقابلہ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا۔تفصیل کے مطابق پیرونے آسٹریلیاکو 2-0سے ہرایا۔میچ کے پہلے ہاف میں پیرو کی جانب سے آندرے کارلیونے کھیل کے 18ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔کینگروز کی جانب سے پہلے ہاف میں گول برابرکرنے کیلئے تابڑتوڑحملے پیرو کی گول پوسٹ پر ہوئے مگرسارے ناکام رہے ۔دوسرے ہاف کا کھیل بھی تیزرفتاری سے شروع ہوامگر کھیل کے 50ویں منٹ میں پیروکے پاؤلو نے گول کرکے ٹیم کی برتری 2-0کردی جومیچ کے اختتام تک برقراررہی۔آسٹریلوی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔دونوں ٹیمیں لیگ راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں۔دوسرامیچ فرانس اور ڈنمارک کے درمیان ہواجو انتہائی سنسنی خیزرہادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپورحملے کیے مگر دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ 0-0سے برابرہوگیا۔یادرہے فرانس اور ڈنمارک نے برابرکھیل کرناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی