دلپریت سنگھ کی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ہاکی ٹیم کی امیدوں کامحور

دلپریت سنگھ کی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ہاکی ٹیم کی امیدوں کامحور

بریڈا(سپورٹس رپورٹر)بھارت کے ہاکی سٹار دلپریت سنگھ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اس کھیل میں انہوں نے بہت جلد شہرت کمائی چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں ان کی ٹیم کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے اس وقت سب سے اچھے کھلاڑی ہیں اٹھارہ سال کی عمر میں وہ اپنی ٹیم کی ضرورت بن گئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی اپنی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کریں گے اپنی ٹیم کی جانب سے دو نمبر کی شرٹ پہننے والے دلپریت فارورڈ کھلاڑی ہیں اور بہت پھرتی سے کھیلتے ہیں اور اب تک ان کی اگر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بہت شاندار ہے گولڈ کوسٹ میں وہ سب سے کم عمر کھلاڑی تھے جنہوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف بہت اچھی پرفارمنس دی تھی،جن میں سے ایک گول بھارت کی جانب سے انہوں نے کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی