بھارت سے ورلڈ جونیئر سکواش کی میزبانی واپس لینی چاہیے، جہانگیر خان

بھارت سے ورلڈ جونیئر سکواش کی میزبانی واپس لینی چاہیے، جہانگیر خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لئے چھ ورلڈ اوپن اور 10برٹش اوپن اسکواش کے ٹائٹل جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ جونیئرسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔سکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ روش اختیار کی ہے ماضی میں بھی بھارت ایسا کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ کھلاریوں کو ویزے دیے گئے اور کوچز کو انکار کر دیا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ان کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر میزبانی کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، میں بار ہا کہتا رہا ہوں کہ سیاست اور کھیل کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے، دونوں کے معاملات کو علیحدہ رکھنا چاہیے۔ایونٹ 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگا۔

ہیں ۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے ماضی میں صدر رہنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن سے درخواست کر کے درست قدم اٹھایا ہے کہ ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا ئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی