بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

ڈبلن (اے پی پی) بھارت اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے آئرلینڈ پہنچ چکی ہے، آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد بھارتی ٹیم واپس انگلینڈ جائے گی جہاں پر وہ انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی