ایسٹبورن اوپن، کیرولین اور کیرولیناپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ایسٹبورن اوپن، کیرولین اور کیرولیناپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن (اے پی پی)کیرولین وزنائیکی اور کیرولینا پلسکووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، سبالینکا، کایا کنیپی اور آگنیسکا راڈونسکا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راؤنڈ میچز میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے گیورجی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روسی کھلاڑی پولو چینکووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ویمنز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچز میں پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ٹیمیا ببوس کو شکست فاش سے دوچار کیا، ، کایا کنیپی نے جاپان کی کرومی نارا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سبالینکا نے حریف امریکی کھلاڑی ویکیری کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، شوئی پینگ، ایکا مکارووا، ہیتھرواٹسن اور سمانتھا سٹوسر ابتدائی راؤنڈ میچز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی