تنازع حل، پاکستان، یواے ای میں میچز کے انعقاد پر رضامند

تنازع حل، پاکستان، یواے ای میں میچز کے انعقاد پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی لیگز کے انعقاد پر پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع بالآخر حل ہو گیا ہے اور پاکستان نے امارات کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی پر اپنی ہوم سیریز کا مقام تبدیل نہ کرتے ہوئے تمام میچز یو اے ای میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقامی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام رواں سال کے اواخر میں متعدد ٹی20 لیگز کے انعقاد کا انکشاف ہوا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ پاکستان کی اس عرصے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز شیڈول ہے۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق سے اصولی فیصلہ کیا کہ امارات کرکٹ بورڈ صرف 10دسمبر 2018 سے 10جنوری 2019 تک ایک ٹی20 اور ٹی10 لیگ کی میزبانی کرے گا کیونکہ اس دوران پاکستان کا یو اے ای میں کوئی بھی میچ شیڈول نہیں۔