کینگرو میدان میں آکر بیٹھ گیا ،فٹبال کا میچ روکنا پڑگیا

کینگرو میدان میں آکر بیٹھ گیا ،فٹبال کا میچ روکنا پڑگیا

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا میں کینگرو میدان میں آکر بیٹھ گیا جس کے باعث فٹبال کا میچ روکنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کینبرا کلب اور بیلکونین یونائیٹڈ کے مقابلے میں ہاف ٹائم پر جب کھلاڑی میدان سے باہر گئیں تو ایک بڑا سا کینگروگول پوسٹ کے دہانے پر آکر بیٹھ گیا اور وہاں سے ہلنے سے انکار کردیا۔میچ کمنٹیٹر رس گبز کے مطابق مذکورہ کینگرو پہلا ہاف دور سے دیکھتا رہا، یہ کھیل اس کو اتنا پسند آیا کہ خود ہی اس کا حصہ بننے کیلیے میدان میں اترا اور گول پوسٹ میں جم کر بیٹھ گیا ٗاس کی وجہ سے تقریباً آدھا گھنٹہ کھیل رکا رہا،آخر بیلکونین کلب کے کوچ نے اپنی کار استعمال کرتے ہوئے ہوشیاری سے اسے باہر نکالا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی