ورلڈ روڈ سائیکلنگ، قومی کھلاڑیوں کا کیمپ یکم جولائی سے شروع ہوگا

ورلڈ روڈ سائیکلنگ، قومی کھلاڑیوں کا کیمپ یکم جولائی سے شروع ہوگا

سلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔

سید اظفر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں 182 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی