ٹامس برڈچ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے

ٹامس برڈچ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے

پراگ (آن لائن) جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ برڈچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ومبلڈن اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکا، ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مایوسی ہوئی۔

لیکن اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی