زمبابوے کا ٹی ٹونٹی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

زمبابوے کا ٹی ٹونٹی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

ہرارے(اے پی پی) زمبابوے نے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے کپتان کے بغیر ہی سکواڈ کا اعلان کر دیا، برینڈن ٹیلر، گریم کریمر اور سین ولیمز معاوضوں کے تنازع کی وجہ سے دستبردار ہو گئے، سکندر رضا کینیڈا میں گوبل ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ سیفاز، چامو چیبھابھا، برائن چاری، تریسائی موساکنڈا، میلکم والر، پیٹر مور، ٹنڈئی چیسورو، کائل جروس، برینڈن ماووتا، بلیسنگ موزرابانی، کرس موفو، ریان برل، سولومون میر، ہملٹن مسکڈزا، ویلنگٹن مسکڈزا، ایلٹن چیگمبرا اور ریان مرے پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی