پاکستان انٹرنیشنل سکواش:مینز اور ویمنز کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

پاکستان انٹرنیشنل سکواش:مینز اور ویمنز کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

لاہور ( این این آئی)ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مینز اور ویمنز کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے نعمان خان کو ، دانش اطلس نے محمد فرحان کو، وقار محبوب نے عزیر شوکت کو جبکہ آخری میچ میں بلال ذاکر نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حارث قاسم کو ہرا کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج مین راؤنڈ شروع ہوگا۔ کورٹ ون میں پہلے راؤنڈ میں ویمنزکا پہلا میچ دوپہر بارہ بجے آمنہ فیاض کا مقابلہ صائمہ شوکت سے ہوگا۔ دوپہر 12.45 پر نور العین اعجاز کا مقابلہ مدینہ ظفر سے ہوگا۔ دوپہر 1.30 پر آمنہ شہباز کا مقابلہ نور الہدی سے ہوگا۔ دوپہر 2.15 پر رفعت خان کا مقابلہ آمنہ مصطفی عزیز سے ہوگا۔ کورٹ ٹو میں دوپہر بارہ بجے پہلا میچ نورینہ شمس کا مقابلہ کومل خان کے درمیان، دوپہر 12.45 پر دوسرا میچ زوہیب کمال خان اور صبغہ ارشد کے درمیان ہوگا۔

، دوپہر 1.30 پر فائزہ ظفر کا مقابلہ مقدسہ اشرف کے ساتھ جبکہ 2.15 پر مقدسہ جاوید کا مقابلہ زویا خالد سے ہوگا۔ بوائز کے مقابلوں میں کورٹ تھری پر پہلا میچ دوپہر 12 بجے کاشف آصف اور اسرار احمد کے درمیان، 12.45 پر وقار محبوب کا مقابلہ عاصم خان کے ساتھ ، دوپہر 1.30 منٹ پر سید علی مجتبیٰ شاہ کا مقابلہ احمد فرید سے ، دوپہر 2.15 پر دانش اطلس کا مقابلہ احسن ایاز سے ہوگا۔ سنٹر کورٹ میں دوپہر 12.00 بجے پہلا میچ فرحان زمان کا مقابلہ ظاہر شاہ سے، 12.45 پر فرحان محبوب کا میچ بلال ذاکر سے ، 1.30 پر طیب اسلم کا مقابلہ خواجہ عادل مقبول کے ساتھ،2.15 پر سید عدنان امجد کا مقابلہ عمیر زمان سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی