مودی کی جان کو خطرہ ،سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق جاری

مودی کی جان کو خطرہ ،سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق جاری

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جان کو خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے تما م ریاستوں کے پولیس سربراہوں کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو نا معلوم خطرہ لاحق ہو گیاہے ۔قومی سلامتی کونسل نے وزیر اعظم کی حفاظت سے متعلق مختلف اداروں کو بتایا کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی قیادت چونکہ مودی کے ہاتھوں میں ہے اسی لئے 2019 کے عام انتخابات کے لئے وہ سب سے اہم ہدف ہیں، لہذا انہیں غیر ضروری نقل و حمل اور ہجوم سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مودی کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے ضابطہ اخلاق جاری کئے ہیں جن کے تحت کسی کو بھی مودی کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی یہاں تک کہ غیر متعلقہ وزیر اور پولیس افسران بھی مودی کے انتہائی قریب نہیں آئیں گے۔

خطرہ

مزید : علاقائی