سعودی عرب اپنے فوجیوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت بھیجے گا

سعودی عرب اپنے فوجیوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت بھیجے گا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اپنے فوجیوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت بھیجے گا۔عرب اخبار کے مطابق سعودی کیڈٹس بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے پانچ سعودی فوجیوں کا یہ دوسرا گروپ ہے۔سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔سعودی کیڈٹس کی بھارتی فوجی اکیڈمی میں تربیت کا معاہدہ 2014 میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ بھارت کے موقع پر ہوا تھا جو اس وقت سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع تھے۔

سعودی عرب

Back to Con

مزید : علاقائی