قمر الاسلام کی گرفتاری بد قسمتی کی بات ہے : شاہد خاقان

قمر الاسلام کی گرفتاری بد قسمتی کی بات ہے : شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قمرالاسلام کی گرفتاری بدقسمتی کی بات ہے ‘جسے بھِی خرابی نظر آتی ہے مسلم لیگ (ن) میں ہی نظر آتی ہے‘ اس طرح الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘نوازشریف کی 100 پیشیاں ہوئیں، انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، میں نے پہلے کہا تھا کہ کوئی توقع نہیں کہ نوازشریف کو انصاف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی کی ایپلٹ ٹریبونل میں سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے جہاں ٹریبونل نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ٹریبونل کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اپنے حلقے سے 8 بار منتخب ہوا،حلقے کی بہتری کیلئے کیاکام کیا،اس سے بہترجواب نہیں تھا،میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے،اب فیصلہ حلقے کی عوام نے کرنا ہے ،آر ا و نے فیصلے میں لکھاکہ حلف نامہ مکمل پرْنہیں کیا۔میں نے اپنے حلقے اور پاکستان کے لیے کام کیا، کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا اور پارٹی سے وفاداری نہیں بدلی۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور یقین ہے کہ (ن) لیگ کامیاب ہوگی۔
شاہد خاقان

مزید :

علاقائی -