اقوام متحدہ کی رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف : مشال ملک

اقوام متحدہ کی رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف : مشال ملک

اسلام آباد(آئی این پی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے،ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف ہے، بین االاقوامی دنیا بھی کشمیری عوام پربھارتی مظالمکے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں شہید صحافی شجاعت بخاری کی یاد میں منعقد کیے گئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے تحریک آذادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ کشمیری عوام کی پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔ میڈیا کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور میڈیا کے بغیر کوئی بھی آوازبیرونی دنیا تک نہیں پہنچ سکتی۔ شجاعت بخاری نے دنیا کے ہر کونے میں مقبوضہ کشمیر کی آواز پہنچائی ۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پاکستانی صحافیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی آواز بلند کرنے میں بھی پاکستانی میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے۔

مشعال ملک

مزید : علاقائی