ملی مسلم لیگ تحریک اﷲ اکبر کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی، حافظ سعید

ملی مسلم لیگ تحریک اﷲ اکبر کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی، حافظ سعید

ساہیوال ( بیورورپورٹ)جماعتہ الدعوۃ کے مرکزی امیر حافظ محمدسعید نے کہاہے کہ مودی اورٹرمپ کے حکم پر ملی مسلم لیگ کو الیکشن سے باہر کیا گیا ہم انڈیا اورامریکہ کے قانون کو نہیں اﷲ کے قانون کو مانتے ہیں ۔ ملی مسلم لیگ تحریک اﷲ اکبر کے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات ساہیوال میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے مرکزی صدر قاری سیف اﷲ خالد اور پاکستان تحریک اﷲ اکبر کے پلیٹ فارم سے اضلاع ساہیوال ‘ وہاڑی ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربہاولنگر کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم مشکل حالات میں ایک مشکل انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ اقتدار کا حصول ہمارامطمح نظر نہیں ہے ۔ ہم پاکستان میں اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ صرف یہی نظام ہماری بقا کا ضامن ہے ۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمران امریکہ اوربھارت کے حکم پر چلتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے 350سیاسی اورمذہبی پارٹیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے اگر نہیں دی تو صرف ملی مسلم لیگ کو نہیں دی جس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی لیکن حکمران سن لیں ہم پارٹی کا الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کا الیکشن لڑرہے ہیں ۔ ہم قائداعظم اورعلامہ اقبال کے پاکستان کے محافظ ہیں ۔ صلیبی ‘صیہونی اور ہندوسازشوں کے آگے سیسہ پلائی دیوا ر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن میں کوئی تبدیلی نہ آئی ہے نہ آئیگی ۔ اڑتے پرندوں کے ساتھ الیکشن نہیں لڑے جاتے ۔ تبدیلی صرف اسلامی نظام لاکر ہی آئے گی ۔ عدالتیں ہیجڑوں کو تو حقوق دینے کی بات کرتی ہیں لیکن کیا سیاسی پارٹی رجسٹرڈ کرانا ہمارا حق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملی مسلم لیگ ‘اﷲ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے 265امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلارہی ہے اوریہی 265امیدوار بھارت اورامریکہ کو ہضم نہیں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 25جولائی کو تحریک اﷲ اکبر کے امیدواروں کے انتخابی نشان کرسی پر مہر لگائیں ۔ بعدازاں اﷲ اکبر تحریک کی پارٹی ٹکٹیں تقسیم کیں۔

مزید : علاقائی