گریڈ 20کے افسروں کی تقرری اور تبدالوں کیلئے اجازت لی جائے : الیکشن کمیشن

گریڈ 20کے افسروں کی تقرری اور تبدالوں کیلئے اجازت لی جائے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کہ گریڈ20 اوراس سے اوپرکے افسران کی تقرری اورتبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے جبکہ گریڈ19 اور اس سے نیچے کے افسروں کے تبادلے اور تقرری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ20 اوراس سے اوپرکے افسران کی تقرری،تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے،گریڈ19 اور اس سے نیچے کے افسروں کے تبادلے اور تقرری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے،الیکشن کمیشن کی ہدایات کااطلاق وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں اورخود مختاراداروں پرہوگا،خط کے متن کے مطابق تقرر اور تبادلوں کیلئے اجازت کی شرط کا اطلاق عدلیہ پر نہیں ہوگا،سفارتکاروں اور یونیورسٹیز کے وی سیز پربھی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا،مسلح افواج کے افسران کی ترقیوں پربھی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن

مزید : علاقائی