چودھری برادان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کی جائے: وکیل کی استدعا

چودھری برادان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کی جائے: وکیل کی استدعا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیاستدانوں اور اہم شخصیات کی طرف سے رقوم بیرون ملک بھیجنے کے خلاف کیس میں چودھری پرویز الہی اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیوں نہ چودھری برادران کے خلاف جاری یکطرفہ کاروائی کو78ہزار 600 روپے 92پیسے جرمانہ ادا کرنے پرختم کر دیا جائے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر جہانگیر ترین،اسحاق ڈاراورمیاں منشاء کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ،چودھری برادران کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چودھری برداران اس کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں ،یکطرفہ کاروائی ختم کی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی نوٹس کی تعمیل کے باوجود پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کاروائی شروع کی گئی ،اب کارروائی کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر چودھری برادران جرمانہ ادا کر دیں تو انہیں یکطرفہ کارروائی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے چودھری برادران کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں نہ چودھری برادران کے خلاف جاری یکطرفہ کارروائی کو78ہزار 600 روپے 92پیسے جرمانہ ادا کرنے پرختم کر دیا جائے جس پر چودھری برادران کے وکیل نے استدعا کی کہ انہوں نے اس کیس کی کوئی فیس نہیں لی ،وہ جرمانہ کیسے ادا کر سکتے ہیں؟جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب عدالت حکم کرے گی تو جرمانہ تو ادا کرنا پڑے گا ۔آپ اپنے موکل کو جرمانہ کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کر دیں،عدالت کی جانب سے اصالتاً یا وکالتاً پیش نہ ہونے پر میاں نوازشریف سمیت 30فریقین کے خلاف یکطرفہ کاروائی جاری ہے،درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان، نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چودھری شجاعت حسین، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے 300 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

چودھری برادران

مزید : علاقائی