لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کے خلاف درخواست ایم ڈی ٹیوٹا کو بھجوا دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ٹیوٹا کے سابق ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کے خلاف درخواست ایم ڈی ٹیوٹا کو بھجوا دی، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار طویل عرصے سے ڈیپوٹیشن پر ٹیوٹا میں کام کر رہا ہے تاہم سینیارٹی کی بنا پر ترقی کا مطالبہ کرنے پراس کو معطل کر دیا گیا۔معطلی کے بعد ایک سال سے تنخواہیں بھی نہیں دی جارہیں ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت معطلی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے کر تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے ۔
سابق ڈپٹی سیکرٹری