نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر سرکاری اخراجات کے خلاف درخواست

نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر سرکاری اخراجات کے خلاف درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات کی ادائیگی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی ۔درخواست گزار کے مطابق نگران وزیر اعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا اور اس کے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے گئے،درخواست گزار کے مطابق نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ،درخواست گزار کے مطابق نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے،وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہ کروایا جا سکا اور سرکاری وکیل نے جواب داخل کروانے کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

نگران وزیراعظم

Bac

مزید : علاقائی