لاہور ہائیکورٹ کا نئے سی سی پی او بی اے ناصر کو توہین عدالت کا پہلا نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نئے سی سی پی او بی اے ناصر کو توہین عدالت کا پہلا نوٹس جاری کردیا ۔درخواست میں عدالتی حکم عدولی پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہیڈ کانسٹیبل پولیس لائن ندیم ارشاد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ کرپشن کے الزام میں اس کے موکل کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے سی سی پی او کوبھجوائی تھی تاہم عدالت کے 4جون 2018کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔
پہلا نوٹس