زینب کے قاتل کو سزا ‘درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

زینب کے قاتل کو سزا ‘درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور کی ننھی زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی کی سزا دینے کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرو زینب کے والد حاجی امین انصاری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قصور میں زینب سمیت ننھی بچیوں سے بداخلاقی کے مجرم عمران کا گھناونا عمل اسلامی شریعہ کی روح سے فتنہ و فساد فی الارض کے زمرے میں آتا، اسلامی شریعت میں ایسے درندوں کی سزا بدترین طریقے سے قتل کرنا ہے،دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے مجرم عمران کو سنائی جانے والی سزاء پر سرعام عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے،انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 2( اے)، 3اورانسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت زینب کے قاتل اور درندے عمران کا سرتیز دھار آلے سے سر عام قلم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔

زینب کا قاتل

مزید : علاقائی