امتیاز رشید صدیقی کی برطرفی کی درخواست پر مزید دلائل طلب

امتیاز رشید صدیقی کی برطرفی کی درخواست پر مزید دلائل طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے ہیں جبکہ جسٹس علی اکبر قریشی کے روبرو سابق ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کی بحالی کی درخواست کی مزید سماعت 15روز کے لئے ملتوی ہوگئی ۔جسٹس علی اکبر قریشی کے روبرو صوبائی سیکرٹری قانون نے پیش ہوکر بتایا کہ وہ ایڈووکیٹ جنرل کے تقرر اور برطرفی کے مجاز نہیں ہیں ،انہوں نے نگران حکومت اور الیکشن کمشن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

امتیاز رشید صدیقی

مزید : علاقائی