علی جہانگیر صدیقی کی سفارتکار تعیناتی کیس‘ فریقین کو دوبارہ نوٹس

علی جہانگیر صدیقی کی سفارتکار تعیناتی کیس‘ فریقین کو دوبارہ نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیراور مبینہ طور پرمیرٹ کے برعکس علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی طریقہ کار اور میرٹ کے برعکس کی گئی جس کی وجہ سے درخواست گزار عہدہ کے لئے اپلائی نہیں کر سکا جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

علی جہانگیر صدیقی

مزید : علاقائی