کلیم امام تقرر کیخلاف درخواست پر حکومت ودیگر فریقین سے جواب طلب

کلیم امام تقرر کیخلاف درخواست پر حکومت ودیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کلیم امام کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے ارشد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس میں کلیم امام کے آئی جی پنجاب پولیس کے عہدہ پر تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق نگران حکومت نے جونےئر پولیس آفیسر کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ہے اور سنیارٹی کے اصول کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت جونےئر پولیس آفیسر کو آئی جی پنجاب کے عہدہ پر تعیناتی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

آئی جی پنجاب

مزید : علاقائی