نواز شریف کوسر کا خطاب، حکومت کو کابینہ اجلاس کارروائی، نوٹیفیکیشن ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت

نواز شریف کوسر کا خطاب، حکومت کو کابینہ اجلاس کارروائی، نوٹیفیکیشن ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست میں وفاقی حکومت کو کابینہ کے اجلاس کی کاروائی اور نوٹیفیکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو وفاقی سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئین کی خلاف ورزی پروزر اعظم کو سر کا خطاب ملکہ برطانیہ کو واپس کرنے کے احکامات صادر کرئے وفاق کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہ کروانے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو وفاقی سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔
سر کا خطاب

مزید :

علاقائی -