سیکرٹری قانون پنجاب کو ضابطہ دیوانی رولز میں تبدیلی کا مسودہ کابینہ منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت

سیکرٹری قانون پنجاب کو ضابطہ دیوانی رولز میں تبدیلی کا مسودہ کابینہ منظوری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے سیکرٹری قانون پنجاب کو عدالت عالیہ کے فل کورٹ کی جانب سے منظور کردہ ضابطہ دیوانی کے رولز میں تبدیلی کے مسودہ کوکابینہ کی منظوری کے لئے بھجوانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس طارق عباسی اور قانون دان میاں ظفراقبال کلانوری پرمشتمل رولز کمیٹی کے حکم پر سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے،کمیٹی کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے عدالت عالیہ کے فل کورٹ کی جانب سے منظور کردہ ضابطہ دیوانی کے رولز میں تبدیلی کے مسودہ کوکابینہ کی منظوری کے لئے بھجوانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی نے اجلاس میں موجود ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو نئے مسودہ قانون کی روشنی میں ججز ،لا ء افسران اور وکلاء کی تربیت کے حوالے سے کورس از سر نو تشکیل دینے کی ہدائت کی۔

مزید : علاقائی