جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے عام انتخابات پر ممکنہ اثرات کیخلاف درخواست پرپی ٹی سی کو نوٹس

جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے عام انتخابات پر ممکنہ اثرات کیخلاف درخواست پرپی ٹی سی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے خدشے اور اس کے تدارک کیلئے دائر درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل شاہد جمال کی درخواست پر سماعت کی جو فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے بیان کو بنیاد بنا کر دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مارک زکربرگ اپریل 2018 ء کو امریکی سینیٹ کمیٹی برائے کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کے سامنے پیش ہوئے اور یہ اعتراف کیا تھاکہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں اور اس کیلئے اقدامات کرے،درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ عام انتخابات کے نتائج فیس بک پر جعلی اکاوئنٹس کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں ،اس لئے فیس بک کے جعلی اکاوئنٹس کیخلاف کارروائی کی جائے۔

جعلی فیس بک اکاؤنٹس

مزید : علاقائی