عالمی مبصرین غیر جانبدار ، ذاتی رائے نہیں دے سکیں گے ، حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا ، ضابطہ اخلاق جاری

عالمی مبصرین غیر جانبدار ، ذاتی رائے نہیں دے سکیں گے ، حلف نامہ بھی جمع کرانا ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر عالمی مبصرین اور عالمی میڈیا کیلئے 16 شقوں پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کردیاجسکی خلاف ورزی کی صورت میں عالمی مبصر مشن کا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ضابطہ اخلاق میں کہاگیا ہے کہ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا اور ان پر پاکستان کی خودمختاری کا خیال رکھنا لازم ہوگا۔ضابطہ اخلاق میں بین الاقوامی مبصرین پر شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا جبکہ بین الاقومی میڈیا اور مبصرین سیاسی وابستگی اور امیدواروں سے غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقومی مبصر ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا اور مبصر تنظیموں کا نامزد شخص ہی جنرل الیکشن پر رائے دے سکے گا۔ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ مبصر تنظیم عام انتخابات پر تجاویز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی اور ویزا ختم ہونے پر عالمی مبصرین مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔

عالمی مبصرین

مزید : صفحہ اول