وفاقی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، ایف بی آر او ر سی ڈی اے کے چیئر مینوں سمیت متعدد اہم وزارتوں کے سیکرٹری تبدیل ، ڈی جی آئی بی کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری

وفاقی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، ایف بی آر او ر سی ڈی اے ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آن لائن)نگران وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کئے ہیں، منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروسز کے گریڈ 22کے افسر طارق محمود پاشا کو سیکرٹری شماریات سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ22 کے محمد ایوب شیخ کو سیکرٹری ا مور کشمیر ، پولیس سروسز گروپ کے22گریڈ کے افسر عارف نواز خان کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول، پی ایس پی گروپ کے گریڈ 21کے افسر سلطان اعظم تیموری کو 3سال کے لئے ڈیپوٹیشن کے لئے بطور ممبر نیکٹا، پی ایس پی کے گروپ کے گریڈ 21کے افسر ثناء اللہ عباسی کو بطور آئی جی امور کشمیر وگلگت بلتستان ڈویژن، سیکرٹری شماریات خدمات سرانجام دینے والی ان لینڈ ریونیو کی گریڈ 22کے افسر رخسانہ یاسمین کو چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی پاسپورٹ خدمات سرانجام دینے والی عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے سیکرٹری داخلہ احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکرٹری داخلہ خدمات سرانجام دینے والے ارشد مرزا کو نیا سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، بطور چیف سیکرٹری بلوچستان خدمات سرانجام دینے والے اورنگزیب حق کو نیا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، طاہر رضا نقوی کو سیکرٹری پارلیمانی امور، معروف افضل کو سیکرٹری صنعت و پیدوار تعینات کیا گیا ہے،احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری پروفیشنل ٹریننگ اورعامر ذولفقار آئی جی موٹروے تعیتات کر دیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مجوزہ تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کو بھی تبدیل کرنے کی منظودی دی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے

بیورو کریسی تبادلے

مزید : صفحہ اول