بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت روکنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(جنر ل رپورٹر) محکمہ بلدیات نے بلدیاتی نمائندوں کوکسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں شریک ہونے سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ بلدیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پرایکٹ2017ء کے سیکشن233 کے تحت کوڈ آف کنڈیکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی ہائے2018برائے نو ٹیفکیشن کے تحت صوبہ بھر کے تمام با حیثیت مئیر،ڈپٹی مئیر،چیئر مین،ڈپٹی چیئرمین میٹرو پولیٹن کار پو ریشن،ڈسٹرکٹ کونسل،میو نسپل کار پو ریشن، میو نسپل کمیٹی،یونین کونسل کو کسی طور بھی انتخابی مہم میں شمو لیت ومعا ونت کرنے کی مما نعت کر دی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق زیر دفعہ4 آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو کسی بھی طور پر انتخابی مہم کا حصہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ بصورت دیگر کسی بھی موصول شکایت پر ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے روزنامہ پاکستان اپنی گزشتہ روز کی اشاعت میں بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے سے متعلق خبر شائع کر چکاہے۔
نوٹیفکیشن جاری