’’بچے دو ہی اچھے‘‘، آبادی میں اضافہ دھماکہ ، چیف جسٹس

’’بچے دو ہی اچھے‘‘، آبادی میں اضافہ دھماکہ ، چیف جسٹس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب کہا جاتا تھا کہ بچے دو ہی اچھے، گزشتہ حکومتوں نے آبادی کے معاملے پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔منگل کے روزچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک میں جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے یہ آبادی کا اضافہ نہیں بلکہ دھماکہ ہے، ایک زمانے میں کہا جاتا تھا کہ بچے دو ہی اچھے ،حکومت نے اس معاملے پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گزشتہ حکومتوں نے آبادی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول