زلفی بخاری کے والدنیب میں پیش ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی

زلفی بخاری کے والدنیب میں پیش ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نیب کی تفتیشی ٹیم کے روبر و پیش گئے ۔واجد بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا۔ زلفی بخاری آ ج بدھ کو دوبارہ نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔تفصیلات کے مطابق بیٹے کے بعدزلفی بخاری کے والد واجد بخاری نیب راولپنڈی کے دفترپیش ہوئے۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واجد ضیا سے اڑھائی گھنٹے تک چھ آف شورکمپنیوں اور زرائع آمدن سے متعلق سوالات کئے۔واجد بخاری سے پوچھا گیا آف شورکمپنیاں قائم کرنے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا۔تفتیشی ٹیم نے واجد بخاری کو تحریری سوالنا مہ بھی دیا۔نیب دفتر سے روانگی کے موقع پرزلفی بخاری کے والد واجد بخاری نے نیب میں پیشی کو معمول کی کارروائی قرار دیے کرصحافی کے سوال کو ٹال دیا اور کہا گپ شپ کیلئے آیا تھا مجھے چائے اور کافی بھی پیش کی گئی صحافی کے دوبارہ سوال پر واجد بخاری نے کہا آپ نے بھی چائے پینی ہے تو نیب دفتر کے اند ر چلیں جائیں۔

زلفی والد

مزید : صفحہ اول