غیر ملکی فنڈنگ ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ(ن) کیخلاف تحقیقات کا حکم

غیر ملکی فنڈنگ ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ(ن) کیخلاف تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ٗ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔ سکروٹنی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہیں۔
غیرملکی فنڈنگ

مزید :

صفحہ اول -