پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم جولائی میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم جولائی میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پارٹی منشور جاری کرنے کے بعد انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کا آغاز سندھ سے کرنے کے بعد تمام صوبوں میں جلسے کریں گے۔چاروں صوبائی تنظیموں نے شہروں اور تاریخوں کی تفصیل چیئرمین سیکریٹریٹ کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کی منظوری کے بعد جلسوں کی تاریخوں اور مقامات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

پی پی؍ انتخابی مہم

مزید : صفحہ اول