مالی سال2017 کی ادائیگیوں کو ہر صورت یقینی بنائینگے،سیکرٹری خزانہ پنجاب

مالی سال2017 کی ادائیگیوں کو ہر صورت یقینی بنائینگے،سیکرٹری خزانہ پنجاب

لاہور(جاوید اقبال )سیکرٹری خزانہ پنجاب حامد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مالی سال2017 کی ادائیگیوں کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور جن کمپنیوں کو جون میں واجبات کی ادائیگی کی چیک دئیے گئے وہ موجودہ مالی سال میں اداہوں گے ۔صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات نشریات کی پریس کانفرنس کے بعد گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ پنجاب کہا کہ سرکاری محکموں کو کمپنیوں اورکنٹریکٹرز کو 22جون کے بعد اور 30جون کے اندر واجبات کی ادائیگی کیلئے چیک جاری کئے ہیں اس حوالے سے ایسی کمپنیوں کو ادائیگی کیلئے یکم جولائی کو پالیسی کا اعلان کریں گے تاہم یہ طے ہے کہ ان کو ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے ۔حامد یعقوب شیخ نے کہا 22جون کو مالی سال ختم کرنا کوئی نئی بات نہیں گزشتہ سال بھی ایسا ہی کیا تھا ۔سندھ حکومت نے اگر واجبات کی ادائیگی کیلئے رواں مالی سال میں 6 جولائی تک توسیع کی ہے اس کے جوابدہ وہ ہوں گے ہم نہیں کیونکہ ہمیں 22جون کے بعد جاری شدہ چک جمع کرنے سے سٹیٹ بنک نہیں مرکزی حکومت نے روکا تھا جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ مرکز نے ہمارے حصے کے فنڈز جاری نہیں کئے تاہم امید ہے کہ وفاق پنجاب کو باقی ماندہ فنڈز جاری کر دے گا جس سے کمپنیوں کو ان کے واجبات کی ادائیگی کیلئے جو چیک جاری کئے ہیں ان کی ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب

مزید : صفحہ اول