نیب کا فواد حسن فواد،علی جان و دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل کرانیکا فیصلہ

نیب کا فواد حسن فواد،علی جان و دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں شامل کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد۔ علی جان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو آج بدھ کو خط لکھ دیا جائے گا اور مذکورہ تینوں افسروں کے خلاف جاری مبینہ کرپشن انکوائریوں کی تفصیلات بھی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کو خدشہ ہے کہ مذکورہ افسران بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں ۔ان افسروں کے خلاف نیب لاہور انکوائریاں کر رہا ہے۔

فواد حسن فواد

مزید : صفحہ اول