ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کے مضبوط موقف پر نام گرے لسٹ میں نہ ڈالے جانے کا امکان

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کے مضبوط موقف پر نام گرے لسٹ میں نہ ڈالے جانے کا ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان نے اپنے کیس کو مضبوطی کے ساتھ پیش کردیا جبکہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان سرحد پارکرنسی سمگلنگ کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ جمع کرائیگا ۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیرس اجلاس میں پاکستان نے آئندہ سال تین رپورٹس جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں چار دہشت گرد تنظیموں القاعدہ، طالبان، حقانی نیٹ ورک اور داعش کیخلاف کئے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائینگی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے پیرس اجلاس میں اپنا کیس انتہائی مضبوط کے ساتھ پیش کیا ہے، جس سے یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ پر نہیں ڈالا جائیگاتاہم اس کا حتمی فیصلہ اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس

مزید : صفحہ اول