شریف فیملی کانام ای سی ایل پرڈالنے کافیصلہ کابینہ کریگی ،وزیر داخلہ

شریف فیملی کانام ای سی ایل پرڈالنے کافیصلہ کابینہ کریگی ،وزیر داخلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان،دیگر افرادکے نام ای سی ایل پرڈالنے کافیصلہ کابینہ کریگی۔نگراں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پراجلاس کریگی جس میں سفارشات تیارکرکے کابینہ کوبھیجے گی۔وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ایک رکن بیرون ملک ہیں،اجلاس جلدہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کوانٹرپول کے ذریعے لانے یانہ لانے کااختیاربھی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

نگراں وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول