این اے 117میں باجوہ گروپ کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی
شاہ کوٹ( نمائندہ خصوصی )بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی کے باعث این اے 117میں باجوہ گروپ کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، ن لیگ کی وکٹوں پے وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری، چوہدری طارق باجوہ ن لیگی اور پی ٹی آئی امیدواروں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے،، وڈا باجوے دا تے چھوٹا عاطف دا ،،ووٹرز کے منہ سے ایک ہی ورد جاری، پی ٹی آئی یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری نوشیر مان بھی باجوہ گروپ کو پیارے ہو گئے، رانا امداد گروپ بھی سینکڑوں ساتھیوں سمیت باجوہ گروپ میں شامل، برجیس طاہر کے قریبی ساتھی چوہدری عمار وسیم نے بھی اپنی ہمدردیاں باجوہ گروپ کیلئے وقف کر دیں، حلقہ بھر سے روزانہ سینکڑوں لوگ آزاد امیدوار طارق باجوہ کے قافلے میں شامل ہونے لگے۔تفصیل کیمطابق سابق لیگی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ جو کہ اس بار آزاد حیثیت میں این اے 117سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں کو حیرت انگیز طور پر کامیابیوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں بلاناغہ سینکڑوں لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر باجوہ گروپ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں حلقہ میں ہر طرف ایم این اے کے آزاد امیدوار چوہدری طارق باجوہ اور پی ٹی آئی کے پی پی 132کے ایم پی اے کے امیدوار میاں عاطف کی دھوم مچی ہوئی ہے شہر اور گردونواح میں بیشتر گروپ بڑے ووٹ کیلئے باجوہ گروپ اور چھوٹے ووٹ کیلئے میاں عاطف کا انتخاب کر کے انکی انتخابی مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں ،حلقہ این اے 117اور پی پی 132میں قومی اسمبلی کیلئے چوہدری طارق باجوہ اور پنجاب اسمبلی کیلئے میاں عاطف کے حامیوں میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،باجوہ گروپ نے گزشتہ روز ٹکٹ کے معاملہ پر پارٹی سے ناراض پی ٹی آئی کے اہم راہنماء چوہدری نوشیر مان اور شاہکوٹ سے ن لیگ کے حامی رانا امداد حسین کی وکٹیں اڑا کر دونوں پارٹیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
باجوہ گروپ