این اے71: گجرات کا تیسرا قومی حلقہ جہاں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں

این اے71: گجرات کا تیسرا قومی حلقہ جہاں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ) حلقہ این اے 71میں مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی صدر ملک حنیف اعوان جو ن لیگ کو خیر باد کہہ کر آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد رضا کے درمیان ہے چودھری عابد رضا اس سے قبل جس امیدوار پر ہاتھ رکھتے تھے وہ ایم پی اے بن جاتا تھا گزشتہ انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ان کے حلقہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا پی ٹی آئی نے اس قومی اسمبلی کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر گزشتہ انتخابات میں 60ہزار کے قریب ووٹ حاصل کرنے والے چودھری محمد الیاس کو ٹکٹ جاری کیا جنہوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کی مگر بعد ازاں پی ٹی آئی نے ان سے اپنا ٹکٹ واپس لے لیا ضلع گجرات کایہ تیسرا قومی اسمبلی کا حلقہ ہے جہاں سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں اس سے قبل چودھری برادران نے چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ترین حریف الحاج محمد افضل گوندل کو حلقہ این اے 69سے ٹکٹ جاری نہ کیا اور اسی طرح چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے چودھری حسین الٰہی جن کا کچھ عرصہ قبل شناختی کارڈ بنا ہے حلقہ این اے 68سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں کے مدمقابل حریف چودھری تنویر گوندل جو ن لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے کو بھی ٹکٹ جاری نہ کیا ۔پی ٹی آئی نے ان تینوں سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے صرف ایک امیدوار سید فیض الحسن شاہ حلقہ این اے 70سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ملک محمد حنیف اعوان صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے جبکہ ایک مرتبہ ان کے چچا زاد بھائی ملک جمیل اعوان قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے الیکشن کے داؤ پیچ کو وہ بخوبی جانتے ہیں سرائے عالمگیر اور اسکے گرد ونواح میں انکا اثر ورسوخ کسی سے پوشیدہ نہیں تو دوسری طرف مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری عابد رضا اپنے علاقے میں مکمل ہولڈر رکھتے ہیں ان کے بھائی ‘چودھری نعیم رضا اور چودھری شاہد رضا بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسی حلقے سے امیدوار ہیں جن کی ہمدردیاں مسلم لیگ ق کے ساتھ ہیں جبکہ چودھری شبیر سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اس حلقہ سے چار بھائی ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بھائیوں کی اس لڑائی میں تیسرا فریق کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے حلقہ پی پی 34سے سابق صوبائی وزیر چودھری فاروق شہید کے چھوٹے بھائی چودھری ارشد بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں چودھری فاروق اور چودھری ارشد کو سرائے عالمگیر میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہے اگر پی ٹی آئی نے ملک محمد حنیف اعوان اور چودھری ارشد کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا تو ان کی کامیابی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔
گجرات

مزید :

صفحہ اول -