ن لیگ کی حلقہ پی پی 80میں پوزیشن مستحکم

ن لیگ کی حلقہ پی پی 80میں پوزیشن مستحکم

ساہی وال /سرگودھا(نمائندہ خصوصی)حلقہ پی پی80 میں مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت نے بیرسٹر تیمور خان کا ٹکٹ کنفرم کر دیا جس سے حلقہ پی پی 80 میں یکسر تبدیلی نمایاں ہو گئی ہے اورپی ٹی آئی کے امیدوار سابق تحصیل ناظم غلام علی اصغر لاہڑی کا ووٹ بینک بری طر ح متاثر ہوگا کیونکہ غلام علی اصغر لاہڑی جو بلوچ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور بلوچ خاندان کے اکثریتی وو ٹ انکی حمایت میں جارہے تھے مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 80 سے تیمور خان کے ٹکٹ حاصل کرنے سے اسکا نقصان پی ٹی آئی کے امیدوار غلام اصغر لاہڑی ہوتا نظر آرہا ہے ،تیمور خان کے والد سابق ممبر ضلع کونسل سردار اختر بلوچ کا اس علاقہ میں سیاسی مقام ہے بلوچ برادری کے ووٹ انہیں کافی تعداد میں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس سے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدواربیرسٹر تیمور خان بہتر فائدہ حاصل کر سکیں گے، پی ٹی آئی کی قیادت نے حلقہ این اے 92 میں مضبوط امیدوار میاں ظفر احمد قریشی سے ٹکٹ واپس لیکر سیالوی خاندان کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو دیکر پارٹی پوزیشن کو متاثر کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے انتہائی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرسٹر تیمور خان کو ٹکٹ دیکر حلقہ این اے 92 اور پی پی 80 میں سیاسی پوزیشن کو نمایا ں کر دیا ہے ، مذکورہ دونوں حلقے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا فائدہ بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی اٹھا سکیں گے۔

پی پی 80

مزید : صفحہ اول