الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کر ے گی،چوہدری صداقت علی

الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کر ے گی،چوہدری صداقت علی

ڈسکہ (نامہ نگار +تحصیل رپورٹر ) پی ٹی آئی حلقہ پی پی42کے ٹکٹ ہو لڈر وسابق ایم پی اے چوہدری صداقت علی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر ے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہو نگے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30سالوں سے میاں برادران ملک پر حکومت کررہے ہیں لیکن انہوں نے ملک سنوارنے کی بجائے اس کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا جس سے ملک کی حالت دن بدن ابتر ہو رہیہے اور خود ملک کے اربوں روپے لو ٹ کر بیرونی ممالک میں جا ئید ادیں بنارہے ہیں اور اب چور مچائے شور والا واہ ویلا کر کے عوام سے ہمدردیاں حاصل کر نے کی نا کام کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا ماضی بے داغ ہے میں اس حلقہ سے 3بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکا ہوں اور اس حلقہ کی عوام سے میرا دیرینہ رشتہ ہے جو کبھی کم نہیں ہو ا۔

صداقت علی

مزید : صفحہ اول