اوکاڑہ کی حق فیملی کے چودھری منیب الحق بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

اوکاڑہ کی حق فیملی کے چودھری منیب الحق بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

اوکاڑہ(ذوالفقار علی اٹھوال سے)عام انتخابات 2018ء کامنظر نامہ ابھرا تو اس میں جہاں نئے اور پرانے چہرے سامنے آئے وہاں اوکاڑہ کی حق فیملی کے سپوت چودھری منیب الحق بھی میدان میں اتر ے حق فیملی کے سربراہ اور چودھری منیب الحق کے دادا چودھری عبدالحق نے جالندھر میں اس وقت سیاسی میدان میں قدم رکھا جب یہاں کے مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہ تھاجہاں انگریز کے ظالمانہ قوانین تھے وہاں ہندو بنیابھی مسلمانوں کا تجارت کے روپ میں خون کا پیاسا رہا ہے، جالندھر سے لوٹے ہوئے اور مصائب کا سامناکرتے ہوئے جو بھی اوکاڑہ پہنچے ان کو کسی بھی قومیت ، قبیلہ یابرادری سے تعلق تھا وہ چودھری عبدالحق کا احسان مند تھا ان کی وفات کے بعد چودھری اکرام الحق نے اپنے والد کی سیاسی وراثت کوسنبھالا دیااور اوکاڑہ میں بسنے والے تما م مہاجرین کی خدمت کا اپنے اعزاز کی نگاہ سے دیکھا سدا بہار اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کے کونسلر منتخب ہوئے اور 1985ء میں اوکاڑہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے وکلاء برادری میں بھی اپنے گروپ جو کہ یونائیڈڈ کے نام سے تھا کو کامیابی سے ہمکنار کراتے رہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جب بلدیاتی انتخاب کااعلان کیا تو حق فیملی نے اپنے سب سے چھوٹے صاحبزادے چودھری منیب الحق کو میدان میں اتارا جہاں عوام نے ان کوسرفرازی سے مالا مال کیا غلہ منڈی کے انتخاب کا بغل بجا تو چودھری منیب الحق کے بڑے بھائی چودھری حبیب الحق نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی اب جب کہ عام انتخابات کا ڈول ڈالا گیا ہے تو حق فیملی کے چودھری منیب الحق نے انتخابی اکھاڑے میں مقابلہ کرنے کی ٹھان لی اور انہوں نے مسلم لیگ (ن )سے پہلے ہی مرحلہ میں ٹکٹ بھی حاصل کرلیا ہے ۔چودھری منیب الحق نے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ اگرچہ خاندانی طور پر مسلم لیگی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں لیکن میں نظریاتی بنیادوں پر میاں نواز شریف سے متاثر ہوں اسی طرح جس جذبہ کے تحت میاں شہباز شریف نے پنجاب میں خدمت کی ہے میرے لئے ان کی شخصیت آئیڈیل ہے کامیابی کے صورت میں اوکاڑہ کے لئے کیا کریں گے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد چودھری اکرام الحق نے اوکاڑہ شہر کے لئے اوورہیڈ برج اور گرلز کالج کی تعمیر کابیڑا اٹھایا تھا جس میں انہوں نے کامیابی بھی حاصل کی اسی طرح 85ء کے انتخاب میں کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے حلقہ کے ہر گاؤں میں کوئی نہ کوئی تعمیری منصوبہ مکمل کرایا تھا میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہاں زیادہ سے زیادہ تعمیر و ترقی کے منصوبے لے کر آؤں تاہم میں قیادت کی پیروی کرتے ہوئے یہاں کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے انڈسٹریل زون کے قیام کی کوشش کروں گا تا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کوروز گار مل سکے اسی طرح بے گھروں کو چھت کی فراہمی کے لئے حکومت جو بھی پراجیکٹ فراہم کرے گی میری کوشش ہوگی کہ اوکاڑہ کوبھی میگا پراجیکٹ حاصل کروں اور یہاں کے غریب گھرانوں کو چھت مل سکے ۔

چودھری منیب الحق

مزید : صفحہ اول