این اے 87 ‘ خاندانی چودھراہٹ کی جنگ ‘پی ٹی آئی مشکل کا شکار

این اے 87 ‘ خاندانی چودھراہٹ کی جنگ ‘پی ٹی آئی مشکل کا شکار

پنڈی بھٹیاں ( محمد نصراللہ خان )قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 87جو کہ پورے ضلع حا فظ آ باد کا واحد حلقہ ہے جس میں پی ٹی آ ئی کے امید وار کو خاندان میں چو دھراہٹ کی جنگ نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار چو دھری شو کت علی بھٹی جو کہ تحر یک اانصاف وسطی پنجا ب کے جنر ل سیکر ٹری بھی ہیں کے مقا بلے میں ان کے حقیقی چچا سا بق وفاقی وزیرچو دھری لیاقت عبا س بھٹی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں با قا عدہ انتخا بی مہم کا آ غاز بھی کر دیا ہے تمام تر خا ند انی کو ششیں بھی چچا بھتیجا میں اتفاق کر انے میں کا میا ب نہ ہو سکی ہیں اور پی ٹی آ ئی کی مر کزی قیادت بھی اس سلسلہ میں اتفاق نہیں کرواسکی لیا قت عباس بھٹی نے آزاد حیثیت میں الیکشنمہم شروع کر دی ہے چچا بھتیجا کی سیاسی جنگ کا فائدہ اس خا ندان کے دیر ینہ سیا سی حر یف ن لیگ کی امید وار سا بق وزیر سا ئر ہ افضل تاڑراٹھائیں گی۔ بر اجدار خا ندان کے ووٹ تقسیم ہو جا ئیں گے جس کا فا ئدہ بھی (ن) لیگ کو ہو گا۔ یہاں یہ امر قا بل زکر ہے کہ چودھری شو کت علی بھٹی سا ئر ہ افضل تارڑ سے دو مر تبہ شکست کھا چکے ہیں اوراس مر تبہ بھی ہارگئے تو ان کی ہارے کی ہیٹرک ہو جا ئے۔

این اے87

مزید : صفحہ اول