بورے والا ،بھٹی برادری اور پی ٹی آئی کے مضبوط دھڑے کاالیکشن میں بھرپور مخالفت کا فیصلہ

بورے والا ،بھٹی برادری اور پی ٹی آئی کے مضبوط دھڑے کاالیکشن میں بھرپور ...

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ٹکٹوں کی تقسیم پر خاکوانی کے لیے مشکلات میں اضافہ بھٹی برادری اور پی ٹی آئی کے مضبوط دھڑے نے اسحاق خاکوانی کی الیکشن میں بھرپور مخالفت کا فیصلہ کر لیا،این اے163 اور پی پی231 میں خاکوانی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،غلام مصطفےٰ بھٹی،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 162پی پی 229اور پی پی 230میں نذیر جٹ گروپ سے ٹکٹیں واپس لیکر خالدمحمودچوہان،ہمایوں افتخار چشتی اور سردار خالد نثارکو دیئے جانے پر پی ٹی آئی کے انتہائی متحرک امیدوار پی پی230 غلام مصطفےٰ بھٹی انکے حامی ورکرز اور بھٹی برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ اسحاق خاں خاکوانی نے حلقہ پی پی 230سے ٹکٹ جاری کروانے سے قبل ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ہماری رائے لی گئی ہے ہم گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی کی خاطر طویل جدوجہد کرتے آ رہے تھے لیکن اسحاق خاں خاکوانی نے اپنی کامیابی کو سامنے رکھ کر جو ٹکٹ جاری کیا ہے وہ کارکنوں کے ساتھ ایک مذاق ہے لیکن ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ الیکشن میں این اے 163اور پی پی 231میں اسحاق خاں خاکوانی کی ہر مقام پر جا کر مخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے غلام مصطفےٰ بھٹی نے اپنی برادری کے نمائندہ افراد اور کارکنان کواسحاق خاکوانی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے انکے حلقہ میں اتار دیا ہے۔

خاکوانی مشکلات

مزید : صفحہ اول