موسلادھار بارش ، دو گھروں کی چھتیں گر گئیں ، 2کمسن بچے جاں بحق ، 5افراد زخمی

موسلادھار بارش ، دو گھروں کی چھتیں گر گئیں ، 2کمسن بچے جاں بحق ، 5افراد زخمی

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش کے دوران دوگھروں کی چھتیں گر گئیں ۔جس کے باعثدو کمسن بچے جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ایک گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے آکر 6 سالہ بچی عفیفہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال داخل کر وا یا گیا ، جہاں چھ سالہ عفیفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ اسی طرح سبزہ زار جی بلاک میں واقع محنت کش اسلم کے گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی۔ اس کادوسالہ بیٹاعمر، والدہ، والداور بیوی سمیت ملبہ تلے آگئے۔ جس پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا اور کم سن بچے سمیت چاروں افراد کو جناح ہسپتال میں داخل کروایا جہاں دوسالہ عمرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ باقی زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

بارش

مزید : صفحہ اول